Add To collaction

لیکھنی کہانی -15-Oct-2023

ہر عبادت سے برتر عبادت نماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز قلب غمگیں کا سامانِ فرحت نماز ہے مریضوں کو پیغامِ صحت نماز نارِ دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ رب سے دلوائے گی تم کو جنت نماز پیارے آقا کی آنکھوں کی ٹھنڈ ک ہے یہ قلب شاہِ مدینہ کی راحت نماز بھائیو! گر خدا کی رِضا چاہئے آپ پڑھتے رہیں باجماعت نماز آؤ مسجد میں جھک جاؤ رب کے حضور تم کو دلوائے گی حق سے رِفعت نماز اے غریبو! نہ گھبراؤ سجدے کرو دے گی برکت، مٹائے گی غربت نماز صبر سے اور نمازوں سے چاہو مدد پوری کروائے ہر ایک حاجت نماز خوب نفلوں کے سجدوں میں مانگو دُعا پوری کروائے گی رب سے حاجت نماز کیوں نمازی جہنم میں جائے بھلا! اس کو دلوائے گی باغِ جنت نماز جو مسلمان پانچوں نمازیں پڑھیں لے چلے گی انہیں سوئے جنت نماز ہوگی دنیا خراب آخرت بھی خراب بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز بے نمازی جہنم کا حقدار ہے بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز قبر میں سانپ بچھو لپٹ جائیں گے بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز سہہ سکو گے نہ دوزخ کا ہرگز عذاب بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز دیکھو! اللہ ناراض ہوجائے گا بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز یاخدا تجھ سے عطارؔ کی ہے دعا مصطفی کی پڑھے پیاری اُمت نماز

   0
0 Comments